لندن،لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے مسخرہ کسے کہدیا،وائرل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ سامنے دکھائی دہنے والے اہم چہرہ کو مسخرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہماری جڑیں کاتنے والا ایک پرزہ تھا۔
چیمپیئنز ٹرافی سے پاکستان کے مایوس کن اخراج کے بعد عاقب جاوید نے ٹیم کی کارکردگی کے لیے انتظامیہ کی مسلسل تبدیلیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا، جس کے جواب میں گلیسپی نے جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے اور ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے دور میں انھیں کمزور کرنے کا الزام لگایا۔گلیسپی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، یہ مزاحیہ ہے۔عاقب واضح طور پر گیری (کرسٹن) کو کمزور کر رہے تھے اور پردے کے پیچھے تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کی مہم چلا رہے تھے۔ وہ ایک مسخرہ ہے۔گلیسپی نے اے بی سی اسپورٹ کو بتایا، “وہ تنکا جس نے اونٹ کی کمر کو توڑا، وہ تھا۔
عاقب جاوید نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں 16 کوچز اور 26 سلیکٹرز کو تبدیل کیا۔ اگر آپ دنیا کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ ایسا کرتے ہیں تو ان کی کارکردگی ایک جیسی ہو گی جس کے جواب میں گلیسپی نے اپنا تبصرہ کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جاوید کی پوزیشن بھی یقینی نہیں ہے کیونکہ پی سی بی نے اپنی تازہ ترین پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ وہ ایک عبوری کردار رکھتے ہیں اور یہ کہ مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے۔