کرک اگین رپورٹ۔سابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا شاہد آفریدی پرایجنڈا مافیا کا الزام۔کرکٹ بریکنگ نیوزیہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناکام کارکردگی پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی تنقید کو فضول اور غلط قرار دیتے ہوئے یہاں تک کہدیا ہے کہ میں اس کا اعتبار ہی نہیں کرتا۔
حالیہ ختم ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی مایوس کان کارکردگی پر جہاں کئی سابق کرکٹرز بولتے تھے،ان میں شاہد خان آفریدی بھی پیش پیش ہیں۔شاہد آفریدی نے تو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ کو بھی جعلی قرار دیا تھا۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی کا رد عمل آیا ہے۔
احسان مانی کہتے ہیں کہ آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین اور بورڈ کے ڈائریکٹرز کو پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں لے جانے کے لیے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی یا کوئی اور کہتا ہے اس کا میں کوئی اعتبار نہیں کرتا۔ ان کے اپنے ذاتی ایجنڈے ہیں یا کچھ بھی ہیں۔ تو میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ قیادت پی سی بی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے آنی چاہیے۔