| |

سچن ٹنڈولکر اور مرلی دھرن میں تازہ مقابلہ،اسپنر نےبولڈکیا تو ڈیڈ بال قرار

کرک اگین رپورٹ

سچن ٹنڈولکر اور مرلی دھرن میں تازہ مقابلہ،اسپنر نےبولڈکیا تو ڈیڈ بال قرار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ متھیا مرلی دھرن نے سچن ٹنڈولکر کو بولڈکیا لیکن وہ پہلے ہی کھیلنے سے انکاری ہوچکے تھے۔ون ورلڈ ون فیملی کپ 2024 چیریٹی گیم میں دونوں لیجنڈز کا سامنا ایک ایسی جنگ میں ہواجس میں  سری لنکن عظیم کھلاڑی جیتے۔

ون ورلڈ ٹیم کی قیادت کرنے والے سچن ٹنڈولکر 181 رنز کے تعاقب میں کھیل رہے تھے،ان سے قبل  یوراج سنگھ کی قیادت میں ون فیملی سائیڈ ن 180-6 تک کا ٹوٹل کیا۔ ڈیرن میڈی (41 گیندوں پر 51)، یوسف پٹھان (24 پر 38) اور یوراج  (10 گیندوں پر 23)کرگئے۔

ٹنڈولکر رن کے تعاقب میں اچھے نظر آئے، انہوں نے اس وقت تک 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ متھیا مرلی دھرن میچ میں پہلی بار بولنگ کرنے آئے۔جیسے ہی اپنی پہلی گیند کی، ٹندولکر تیار نہیں تھے اور  ہٹے ،بولڈ ہوئے،امپائر نے ڈیڈ بال قرار دی۔ون ورلڈ کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا گیا تھا اور ہدف چار وکٹوں پر ایک گیند قبلحاصل کر لیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے الویرو پیٹرسن نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے، ٹنڈولکر نے 16بالز پر 27 رنز بنائے اور مرلی دھرن کا شکار ہوئے۔

اس میچ میں ٹنڈولکر نے ایک وکٹ بھی لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *