| | | | | |

نو بالز سے وائیڈ بالز،محمد عامر کا مشن اب مکمل،اوپر سے تلے تک ڈرامے،صارفین کے مزید دلچسپ تبصرے

ڈلاس،کرک اگین رپورٹ

نو بالز سے وائیڈ بالز،محمد عامر کا مشن اب مکمل،اوپر سے تلے تک ڈرامے،صارفین کے مزید دلچسپ تبصرے،۔آقائوں سے ہارے ہیں۔برا نہ منائیں۔انور مقصود جیسے کرکٹ سے دور مگر قابل لکھاری بھی لکھ گئے،بول اٹھے۔پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد دلچسپ تبصرے اور جلے کٹے ٹوئٹس ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہارگئے۔اب امداد دیں۔شکریہ۔ایک صارف نے لکھا ہے کوئی بات نہیں پاکستان جیتے یا امریکا۔بات ایک ہی ہے۔ایک صارف نے تو حد ہی کردی کہ ملکی حالات کیلئے سب ٹھیک ہے۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ مرشد عمران خان سے جاکر معافی مانگ لیں۔اب یہی حالت ہونی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے صدی کا بہترین ڈکلیئر کپتان عمران خان جب سے جیل میں ہے۔پاکستان کرکٹ کی ناکامی نہیں،تباہی ہے۔ایشیا کپ ہارے،ورلڈکپ میں افغانستان تک سے ہارے،سیمی فائنل سے باہر ہوئے۔آسٹریلیا میں ہارے،نیوزی لینڈ میں ہارے۔پھر باہمی مقابلوں میں بھی نہ جیت سکے اور اب ٹی 20 ورلڈکپ ہارگئے۔

امریکا سے شکست،ہیڈ کوچ پلیئرزکے نام بھول گئے،بابر اعظم 2 پلیئرز سے لڑ پڑے

میچ کے روز جس انداز میں پاکستان ٹیم ہوٹل کی تبدیلی اور محسن نقوی کے نوٹس لئے جانے کی خبریں چلی تھیں،کرک اگین نے لکھا تھا کہ پاکستان کا ایک سابق وزیر داخلہ یاد آگیا۔2011 ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت سے شکست سے قبل اس نے بھی بڑی باتیں کی تھیں۔محن نقوی اینڈ کمپنی نے جیسے کپتان بدلے۔ریٹائرڈ پلیئرز واپس لئے۔ٹیم کا اعلان آخری لمحات تک نہیں کیا۔پھر کہا کہ اس ٹیم پر تنقید مت کریں۔پھر آئرلینڈ اور انگلینڈ تک سفر کئے تو ان کے حالات بھی مبینہ طور پرمشکوک ہوجاتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ محسن نقوی اور ایک بینک میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کو چیک کریں۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،کاکول ٹریننگ کا نکتہ عروج حاصل،پاکستان امریکا کے سامنے سرنگوں،سپر 8 مشکل ہوگیا

ایک صارف نے لکھا ہے کہ کرکٹ میں نوبال سے لے کر وائیڈ بالز تک۔محمد عامر کا مشن تو اب مکمل ہوا۔عامر نے سپر اوورز میں جو بالز کیں۔چھوٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سامنے 3 وائیڈ بالز پر 7 رنز دیئے۔وہ ناقابل یقین اور مشکوک ہوجاتے ہیں۔

پاکستان امریکا سے سپر اوور میں 5 رنز سے ہارگیا۔یہ بڑی شکست ہے،اسے ہضم کرنا مشکل ہوجائےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *