لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی چیئرمین سے واپسی رمیز سپیک اور کمنٹری بکس پر،راجہ روپوش کیوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کہاں ہیں۔سبکدوشی کے بعد سے اب تک روپوش ہیں۔انہوں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ایک ٹوئٹ تک بھی نہیں کیا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے ان کے لئے یہ سب غیر متوقع ہوا ہے لیکن جب ہواتو آخری روز انہوں نے پی سی بی آفس میں گزارا تھا۔
سوال یہ ہے یہ روپوشی اور خاموشی تو عارضی ہوگی،وہ کب اپنی فیلڈ کمنٹری بکس میں واپس آئیں گے۔مائیک اٹھائے کسی عام سے کھلاڑی کا انٹرویو کرنا کیسا لگے گا،جب ایسا وقت گزارا ہو۔سامنے درجنوں مائیک اٹھائے لوگ محض ان سے ایک سوال پوچھنے کے متمنی ہوں۔خاصا مشکل ہوگا لیکن چونکہ انہوں نے اعلان کیا تھاکہ وہ اس سب کے بعد کمنٹری میں واپسی کریں گے۔
نیوزی لینڈ سیریز میں تو وہ نہیں ہونگے لیکن اس کے بعد ظاہر ہے کہ وہ کسی اسائمنٹ پر ضرور آئیں گے۔یہ بات اپنی جگہ اہم ہوگی کہ رمیز راجہ اگر پی ایس ایل میں یہ سب کرتے دکھائی دیں،اس لئے کہ نجم سیٹھی کے نیچے ہونے والی لیگ کے وہ محض ایک کمنٹیٹر ہی ہونگے۔
ایک سلسلہ اور بھی ہے اور وہ ہے رمیز سپیک۔یوٹیوب چینل پر وہ اپنے پلیٹفارم کا استعمال بھی کرسکتےہیں۔
کرکٹ فینز کو ان کےمنظر عام پر آنے اور ان سے بہت کچھ پوچھنے اور سننے کا اشیاق ہے ۔خیال ہے کہ اگلے چند روز میں وہ سامنے آجائیں گے۔
ایک تاثر یہ بھی ہے کہ سابق چیئرمین کیلئے یہ سب ایک خواب کی مانند ہے۔انہیں بھی اپنےکپتان کی طرح واپسی کی امید ہے۔