لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم اور مکی آرتھر کامستقبل،ذکا اشرف نے اپنا فیصلہ سنادیا،بائولر بھی معطل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ممکنہ آنے والے چیئرمین ذکا اشرف نے2 روز قبل ایشیا کپ 2023 پر جو موقٖف اختیار کیا،اس پر آج بھارت بھارتی میڈیا یوٹرن کے عنوانات قائم کررہا ہے،خیر یہ تو چلتا رہتاہے۔اب ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ کے 2 بڑے اہم موضوعات پر لب کشائی کی ہے۔انہوں نے بابر اعظم اور مکی آرتھر کے متعلق اپنے منصوبے بتائے ہیں۔
پی سی بی کے یقینی چیئرمین ذکا اشرف کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہی ہیں ،ان کے مستقبل پر فی الحال ایک بات ہوگی اور وہ یہ کہ وہ بطور چیئرمین پی سی بی بابر اعظم کو سپورٹ کرتے ہیں،وہ کپتان رہیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بارے میں ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ان کے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی آفس جوائن کرکے کروں گا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ملٹی کلر مکی آرتھر کے مستقبل کو خطرات لاحق ہیں،اس لئے بھی کہ وہ انگلینڈ میں ڈربی شائر کائونٹی کے ہیڈ چیف بھی ہیں اور ساتھ میں پاکستان جیسی ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ بھی۔ایسے میں وہ کل وقت کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
پی سی بی چیئرمین کا انتخاب ،الیکشن میں جلدی،غلط تاریخ جاری
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ادھرآئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائر میں اہم واقعہ ہواگیا ہے،آئی سی سی پینل کی جانب سے امریکی بائولر کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد کائل فلپ کو بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔میچ آفیشلز نے 18 جون کو ہرارے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یو ایس اے کے ورلڈ کپ کوالیفائر کے افتتاحی میچ کے بعد فلپ کے ایکشن کی اطلاع دی۔ فلپ نے یو ایس اے کی 39 رنز کی شکست میں 56 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 20 جنوری کو نیپال کے خلاف یو ایس اے کا میچ بھی کھیلا تھا لیکن جمعرات کو نیدرلینڈز کے خلاف نہیں کھیلا تھا۔