لاہور،کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں مسلسل تیسری بار ٹی 20 میچ کی پہلی اننگ میں 201 رنز پر فل سٹاپ۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرےٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 202 رنزکا ہدف دیا ہے۔
جمعہ کو لاہور میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 201 رنزبنائے۔اس سے قبل پہلے ٹی 20 میچ میں بھی 201 رنزبنائے تھے اور اس سے بھی قبل 25 مئی کو پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہورقلندرز کے خلاف 201 رنزبنائے تھے۔
آج پاکستان کی اننگ کی خاص بات اوپنر صاحبزادہ فرحان کی پہلی ٹی 20 ہاف سنچری تھی،انہوں نے 41 بالز پر شاندار 74 رنزبنائے۔ان کے علاوہ حسن نواز نے26 بالز پر 51 رنزکی ناکاقبل شکست اننگ کھیلی۔،محمد حارث نے 25 بالز پر 41 رنزکئے۔صائم ایوب 4،سلمان علی آغا19 اور شاداب خان 7 رنزبناسکے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 47 رنز دے کر2 وکٹیں لیں۔تنظیم حسن کو 36 رنزکے عوض 2 وکٹیں ملیں۔