ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔سارو گنگولی نے بھی پاکستان سے ہر قسم کے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان،سابق بی سی سی آئی صدر گنگولی نے پہلگام واقعہ کے بعد اپنی حکومت سے کہا ہے کہ پاکستان کو سخت سزا دی جائے۔ایسے واقعات برداشت نہیں ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم ایسے حالات میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آئی سی سی ایونٹس سے بڑھ کر ملک ہے اور جب تک پڑوسی ملک کو سزا نہ ملے،اس وقت تک سب کچھ ختم کیا جائے۔