ملتان ،کرک اگین رپورٹ۔جنٹلیمن گیم کرکٹ ملتان کے شہریوں کیلئے ذلت اور بدمعاشی قرار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز سیریز کےلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ،روٹس لگنے سے شہریوں کوپریشانی کاسامنا ۔ سخت سیکورٹی کے انتظامات کئےگئے ہیں۔5ہزاسے زائد پولیس اہلکاراور رینجر تعینات کئےگئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی نقل وحرکت کے وقت راستے بلاک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔
؎گذشتہ روز بھی صبح اورشام کے اوقات میں کھلاڑیوں کی روانگی سے دوگھنٹے قبل ہی راستے بلاک کردیئے گئے،جس کی وجہ سے شہری خوار ہوکر رہ گئے ۔انکاکہنا تھا کہ ہم امید کرتے تھے کہ ڈی ایچ اے میں رہائش کے بعد کھلاڑیوں کےلئے تھوڑی دیر کےلئے راستے بند ہوں گے ۔مگر ذلالت کا سفر جاری ہے قریبی آبادیوں کے مکین بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کاکہنا ہے کہ جب میچ ہوتا ہے تو گھر میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں حکومت کو کوئی پالیسی بنائے۔ ہماری زندگی آسان بنائے۔