لندن،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ۔دیوہیکل پنکھے اور ہیٹر،راولپنڈی میں نت نئے کام ہی کیوں،انگلش میڈیا کے سنہرے تبصرے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلش میڈیا کو راولپنڈی میں اتوار کے روز 20 اکتوبر کو اپنی دلچسپ ہیڈلائنزبنانے اور صفحہ اول پر شاہکار تصاویر لگانے کا موقع ملا۔اتوار کو ایک جانب ریاست کی پوری مشینری ایوان بالا،ایوان زریں سے کچھ جیتنے کی کوشش اور کشمکش میں تھی اور اس کیلئے ساری حدیں توڑی گئیں،عین اسی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی مرضی کی پچ کیلئے گرم ہیٹرز اور دیو ہیکل پنکھے چلادیئے گئے۔
سوال ہے کہ یہ آئیڈیا کس کا؟جواب ہے کہ پنڈی میں کچھ بھی وہسکتا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میں ایک تھکی ہوئی، پھٹی ہوئی پچ پر پھلنے پھولنے کے بعد پاکستان اسی طرح کی حالت میں راولپنڈی میں جمعرات سے شروع ہونے والے فیصلہ کن معرکے کے لیے ہر طریقہ استعمال کر رہا ہے۔یہ نقطہ نظر اس قدر کامیاب ثابت ہوا کہ نعمان علی اور ساجد خان نے تمام 20 انگلش وکٹیں حاصل کیں کیونکہ ہوم سائیڈ نے 152 رنز سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔
پاکستان کرکٹ کا بڑا یوٹرن،ملتان کی عزت بحال،شکست تسلیم،انگلینڈ میڈیا پر اور بھی بہت کچھ
اتوار کو راولپنڈی میں پاکستان منیجمنٹ نے پچ کے ہر سرے پر گیس سے چلنے والے تین پیٹیو ہیٹر لگائے تھے تاکہ ہوا کو زیادہ سے زیادہ گرم کیا جا سکے، ان میں سے ہر ایک کے پیچھے ایک بڑا پنکھا لگا ہوا تھا تاکہ گرم ہوا کو سطح پر بھیجے۔ اسے دوبارہ گرم اور ری سائیکل کرنے کی یہ کوشش تھی۔ پاکستان نہ صرف یہ امید کرے گا کہ مزید تین دن تک اس پچ کو گرمائے ،اس سے پچ اسپن کے لیے بہترین ہو جائے گی، یہ امیدا بھی کرے گا کہ کہیں انگلینڈ ٹاس جیت کر سب کچھ خراب نہ کرے۔
انگلینڈ کے پاس یہ فیصلہ کرنے کے لیے تین دن ہیں کہ آیا لیسٹر شائر کے لیگ اسپنر ریحان احمد کو دوسری کیپ سونپی جائے یا نہیں۔جیک لیچ اور شعیب بشیر کی سمرسیٹ جوڑی کے ساتھ تین جہتی باؤلنگ اٹیک ہوسکتا ہے۔پاکستان نے ملتان کی فلیٹ پچ پر سیریز کا ایک غیر معمولی میچ گنوایا، وہ ٹیسٹ تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے اپنی پہلی اننگز میں 500 رنز بنائے اور ایک اننگز سے ہارے ۔ انگلینڈ نے ہیری بروک کے 317 اور جو روٹ کے 262 رنز کی بدولت سات وکٹوں پر 823 رنز بنائے۔ پاکستان کی انگلینڈ سے مسلسل چوتھی اور ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چھٹی شکست تھی۔دوسرا ٹیسٹ جیت کر سب بھلانے،آگے بڑھنے کی کوشش ہے۔
ملتان،ریکارڈ 823 سے پھر 144 تک کا زوال،بارمی آرمی فن پچ دیکھنے پہنچ گئے