سڈنی،کرک اگین رپورٹ
کیوی ٹیم آئی لینڈرز کو جیت کے لئے 168 رنز کا ہدف سیٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
سڈنی میںں جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر167 اسکور بنائے ۔
اننگ کی خاص بات فلپس کی ٹینشن ،غصہ اور بائولر کو بیٹ عملے مارنے کا انداز تھا،جسے دیکھا گیا۔
اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔15 پر 3 وکٹ گنوانے والی ٹیم کی اٹھان دیکھ لیں۔فن ایلن،ڈیوون کونوے ایک ایک اور کین ولیمسن 8 کرسکے۔
نازک ترین دور میں تنہا گلین فلپس نے بیڑا اٹھایا ۔19 ویں اوور میں سنچری مکمل کی۔اس سے قبل کے اوور میں 2 بالز ضائع ہونے پر وہ ہتھے سے اکھڑ گئے۔منہ سے کرخت آوازیں نکالیں۔مارنے کے لئے بیٹ گھمایا ،اسی پر بس نہیں کیا بلکہ مکہ کے انداز میں بازار گھمائے۔
فلپس کی کارکردگی کا اندازا اس بات سے لگائیں کہ ان کا ساتھ ڈیرل مچل نے 24 بالز کھیل کر صرف 22 رنز بناکر دیا۔باقی سب کچھ فلپ فلپس تھا۔وہ 64 بالز پر 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔انہوں نے 4 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔