گیانا،کرک اگین رپورٹ۔گلوبل سپرلیگ،لاہور قلندرز کی سنسنی خیز جیت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گیانا میں 2024 گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کے اپنے دوسرے میچ میں ہیمپشائر ہاکس کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جیتنے کے لیے 136 کاہدف تھا لیکن ہاکس اپنے 20 اوورز میں 131-8 ہی بنا سکی، قلندرز کے اسپنر تبریز شمسی نے 3-21 کا سپیل کیا۔اوپنر ٹام پرسٹ نے 22 گیندوں پر 30 رنز بنائے ۔ ہیمپشائر صرف 10 اوورز میں 53-3 تک ہی پہنچ سکے بالآخر مطلوبہ رن ریٹ بڑھنے کی وجہ سے ناکامی ہوئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی لاہور قلندرز نے اس سے قبل لیوک ویلز کے 24 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 35 رنز بنانے کی بدولت 5-135 رنز بنائے۔
پانچ ٹیموں کے مقابلے کے گروپ مرحلے میں دونوں فریقوں نے اب تک ایک ایک میچ جیت لیا ہے اور ایک ایک ہارا ہے۔ہر ٹیم گروپ میں ایک بار ایک دوسرے سے کھیلے گی، جس میں سرفہرست دو ٹیمیں جمعہ 6 دسمبر کو فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔