راولپنڈی ،سڈنی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل پر وسل بجادی ہے۔شعیب اختر کہتے ہیں کہ ناک آئوٹ مقابلوں میں نیوزی لینڈ والے پاکستانی ٹیم سے ڈرتے بھی ہیں اور دبتے بھی ہیں،اس لئے نفسیاتی برتری حاصل ہے ۔ہم نے سیمی فائنل میں ان کو کافی مرتبہ ہرایا ہے۔
پاکستان ٹیم یہاں تک جیسے پہنچی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ جنوبی افریقا نے بہت گندی کرکٹ کھیلی۔اب پاکستان کو اللہ نے سیمی فائنل میں پہنچایا ہے اور ہم اس پر کچھ نہیں کرسکتے۔میں نے کہا تھا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی،اب اللہ نے سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے تو سب آپ کیا کرسکتے ہیں۔ہمیں خوشی بھی ہے اور اب پوری دنیا مجھ سمیت یہ چاہتی ہے کہ پاکستان فائنل میں جائے اور بھارت سے کھیلے۔اتنا نزدیک أنے کے بعد دونوں کا فائنل بنتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاکستان اور نیوزی لینڈمیں کسے سبقت
شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر یہ دونوں فائنل کھیلے تو میں پوری کوشش کروں گا کہ آسٹریلیا میں جاکر فائنل دیکھوں۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہماری یہ دعائیں ایسے ہی رہ جائیں اور پاکستان و بھارت کی دونوں ٹیمیں فائنل سے باہر ہو جائیں اور جمعہ کو ایک ہی جہاز سے واپس آئیں۔میری خواہش ہے کہ یہ دونوں فائنل کھیلیں اور پاکستان یہ ایونٹ جیتے۔