| | | | | | | | |

کولمبو میں سری لنکا کا اچھا آغاز،اج سے اوول ٹیسٹ،آج ہی بھارت کا ون ڈے میچ

کولمبو،لندن,برج ٹائون:کرک اگین رپورٹ

کولمبو میں سری لنکا کا اچھا آغاز،اج سے اوول ٹیسٹ،آج ہی بھارت کا ون ڈے میچ۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کے سلسلہ میں کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کا پہلا سیشن گزر گیا۔پاکستان کی جانب سے 5 وکٹ پر 576 رنزکے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی گئی۔محم رضوان 50 اور سلمان علی آغا 132 پر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے 410 رنزکی بڑی لیڈ لی۔جواب میں سری لنکا نے ابتدائی اوورز اچھے گزارے۔25 اوورز کی بیٹنگ میں 1 وکٹ پر 81 اسکور کئے تھے۔69 رنزکے آغاز کے بعد نشان مدوشاکا33 رنز بناکر نعمان علی کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔

بدتمیزی پر سری لنکن کرکٹرکی سرزنش،میڈیا کس کے ہاتھ میں،بابر اعظم کی پھر بھی بلے بلے،اہم خبریں

ادھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی ایشز سیریز 2023 کا 5واں اور  آخری ٹیسٹ میچ آج سے اوول لندن میں شروع ہوگا۔انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف  1-2 سے خسارہ ہے۔سیریز بچانے کیلئے انگلینڈ کی فتح ضروری ہے۔آسٹریلیا ڈرا کھیل کر بھی ایشز جیت سکتا ہے۔

ورلڈکپ تیاری کیلئے بھارت کی کرکٹ ٹیم آج سے ایکشن میں ہے۔برج ٹائون میں ایک روزہ سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کھیل رہے ہیں۔محمد سراج اپنے ملک بھارت واپس چلے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *