گوہاٹی۔کرک اگین رپورٹ۔گوہاٹی ٹیسٹ،جنوبی افریقا کو آخری روز 8 وکٹ،بھارت کو پہاڑ سر کرنے کا چیلنج۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ٹرسٹن اسٹبس کی 180 گیندوں پر 94 رنز کی بلے بازی نے گوہاٹی میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ کو 549 رنز کا بڑا ہدف دینے میں مدد کی۔ مہمان ٹیم نے اپنے بلے بازی کے انداز میں کسی بھی جلدی کا مظاہرہ نہیں کیاکیا ۔آخری سیشن میں دیر سے اعلان کرنے سے پہلے صبر کے ساتھ برتری کو 500 سے آگے بڑھایا اور بھارت کو مشکل میں ڈالا۔
۔ جنوبی افریقہ نے اپنے دوسری اننگ میں 260/5 کے ساتھ ڈکلیئر کی۔549 رنزکے تعاقب میں بھارت نے اپنے اوپنرز کو جلد ہی کھو دیا اور 27/2 پر کھیل کا چوتھا روز تمام ہوا، 0-2 سے سیریز کے نقصان سے بچنے کے لیے اسے آخری دن 522 کی ضرورت ہے۔پروٹیز کو 8 وکٹ کی ضرورت ہے۔
