حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ
ایک وقت میں کچن میں سونا پڑا،حارث رئوف کا انکشاف،شاداب کا کوہلی کو فیورٹ ماننے سے انکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حارث رئوف نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے۔اس میں چاچو تھے۔جب سب کی شادیں ہوگئیں تو ایک سٹیج ایسا آگیا کہ جب ہم کچن میں بھی سوتے تھے۔ایسے حالات سے گزر کریہاں پہنچا ہوں۔حارث رئوف نے اپنے پرانے ٹوٹے پھوٹے گھر کا بھی تذکرہ کیا۔ساتھ میں انکشاف کیا کہ مجھے نہیں علم تھا کہ انڈر 16،انڈر 19 کرکٹ کیا ہوتی ہے،جب میں ہم وہاں سے شفٹ ہوئے سامنے فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی۔میرے والد کے پاس مجھے پڑھانے کے پسے نہیں تھے۔میٹرک میں تھا تو اتوار کو مارکیٹ میں کام کرتا تھا۔میرے پاس فیس بھرنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ٹیپ بال کرکٹ پیسے کیلئے کھیلتا تھا۔
ورلڈکپ 2023،پاکستان کرکٹ ٹیم تسبیح گھمانے لگی،حسن علی کا سلیوٹ،پروٹیز کپتان کامنتر کا اعتراف
شاداب خان کہتے ہیں کہ سوائے فیلڈنگ کے بابر اعظم پیڈز نہیں اتارتے،یہی حال فخر،امام اور رضوان کا ہے۔بعض اوقات ہم نہیں کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے بس تم ہی کھیل لو۔
مچل سٹارک کی ہیٹ ٹرک رائیگاں،نیدرلینڈ کا آسٹریلیا کو ٹف ٹائم،بارش سے کھیل بے نتیجہ ختم
ادھر شاداب خان کہتے ہیں کہ بھارت میں اب تک اچھا سلوک چل رہا ہے۔فلیٹ پچ دیکھی ہے،چھوٹی بائونڈر ہے،راولپنڈی کی طرح حیدرآباد دکن کا میدان ہے لیکن اگلے میچ میں کنڈیشن مزید کلیئر ہونگی۔انہوں نےاپنے فیورٹ بیٹرز میں سے ویرات کوہلی کو باہر نکال پھینکا ہے۔روہت شرما اور کلدیپ یادیو کو بہترین بیٹر اور بائولر مانا ہے۔