| | | | |

حارث رئوف بغیر پیڈز،ہیلمٹ اور گلوزکے بیٹنگ کیلئے پہنچ گئے،ویڈیو وائرل،یہاں دیکھیں

البری،کرک اگین رپورٹ

حارث رئوف بغیر پیڈز،ہیلمٹ اور گلوزکے بیٹنگ کیلئے پہنچ گئے،ویڈیو وائرل،یہاں دیکھیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی حارث رئوف بغیر ہیلمٹ،گلوز اور پیڈز پہنے بھاگتے ہوئے بیٹنگ کیلئے کریز پر پہنچ گئے۔البری میں جاری بگ بیش لیگ میچ میں میلبورن سٹارزسڈنی تھنڈر کا میچ ہفتہ کو اس وقت جاری ہے۔

سٹارز نے پہلے بیٹنگ کی۔اننگ کے اختتامی لمحات میں حارث رئوف بیٹنگ کیلئے جب میدان میں داخل ہوئے تو وہ بناک ہیلمٹ،گلوز اور پیڈز کے تھے۔انہوں نے آئوٹ ہوکر جانے والے ساتھی بیٹر سے گلوز اور ہیلمٹ تو لے لیا لیکن پیڈز نہ لے سکتے تھے۔ایک منٹ کے اندر انہیں کریز پر پہنچنا تھا۔وہ پہنچ گئے ۔نان سٹرائیکر اینڈ پر انہوں نے اننگ کی آخری بال کھڑے ہوکر گزاری۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ایکس پر بی بی ایل نے اسے شیئر کیا ہے،دیکھاجاسکتا ہے کہ تھنڈر کے بائولر حارث کی حرکت سے ناخوش تھے۔

سٹارز نے 172 رنزبنائے۔تھنڈر نے بغیر کسی نقصان کے 53 رنزبنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *