دبئی ۔کرک اگین رپورٹ
حارث رؤف نے نسیم شاہ پر غصہ کیوں نکالا
حارث رؤف نے نسیم شاہ پر غصہ نکال دیا۔
پاکستانی باؤلرز میں حارث رؤف سب سے زیادہ غصے نظر آئے اور ان کے پاس اننگز کے 11ویں اوور میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا موقع ملا۔ اوور کی تیسری ڈلیوری پررؤف نے آف اسٹمپ لائن پر ایک لینتھ ڈلیوری کی۔ کوہلی نے گیند کو کاٹنے کی کوشش کی اور تھرڈ مین ریجن کی طرف ٹاپ ایج دے دیا ۔
نسیم شاہ نے کیچ لینے کے لیے مشکل میں بھاگنے کے بجائے گیند کو فیلڈ کرنے اور باؤنڈری روکنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے حارث رؤف کو مایوسی ہوئی اور وہ نسیم کو گالیاں دیتے نظر آئے۔ کیمرے نے تیز ترین پاکستانی فاسٹ بولر کو ایک گرما گرم لمحے میں اپنی ٹیم کے ساتھی کو بکتے سختی سے پکڑ لیا۔