ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ۔حارث رئوف پھر قہر بن گئے،آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میں 163 پر آئوٹ،رضوان کے 6 کیچز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشل میچ میں صرف 163 پر آئوٹ کردیا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث رئوف قہر بن کر برسے۔آسٹریلیا کی پوری بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیئے ہیں۔محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر 6 کیچز پکڑے۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔21 رنزکے آغاز کے بعد آسٹریلیاایک موقع پر 13.2 اوور میں 2 وکٹ پر79 پر تھا اور یہ بہتر پوزیشن تھی لیکن چونکہ میتھیو شاٹ 19 اور جیک فریزر 13 کرکے شاہین آفریدی کا شکار ہوچکے تھے۔پہلے کا کیچ بابر اعظم نے لیا،فریزر ایل بی ہوگئے۔
اس کے بعد حارث رئوف شو شروع ہوا۔انہوں نے آتے ہی آصٹریلین کیمپ کو تباہ کردیا،مسلسل 5 وکٹیں لیں لیکن ان سے قبل ایک کام ہوا،جب 79 کے مجموعی اسکور پرجوس انگلس کو حارث رئوف نے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔لبوشین حارث رئوف اور رضوان کی جمع کا شکار ہوئے۔وہ 6 کرسکے۔101 پر سٹیون سمتھ آسٹریلیا کا 5 واں نقصان تھا۔وہ35 رنزبناکر محمد حسنین اور رضوان کا شکار ہوئے،لبوشین مسلسل دوسری بار حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔گلین میکسویل 16 رنزبناکر حارث رئوف کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ایرون ہارڈی 14 کرسکے۔کپتان پیٹ کمنز 13 رنزکے بعد حارث رضوان کا مجموعہ بنے۔130 کے ٹوٹل اسکور پر مچل سٹارک1 رن بناکر ،نسیم شاہ کا نشانہ بنے اورآسٹریلیا نے 10 ویں وکٹ پر 17 رنزکا اضافہ کیا۔ایڈم زمپا نے 18 رنزبنائے لیکن اس دوران رضوان نے ان کا کیچ چھوڑا۔
دوسرا ون ڈے،آسٹریلیا کی بیٹنگ شروع
آسٹریلیا کی ٹیم35 اوورز کے کھیل میں صرف 163 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔شاہین آفریدی نے 8 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں لیکن حارث رئوف اصل ہیرو تھے جو8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 آئوٹ کرگئے،نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنزکا ہدف ملا ہے۔سیریز برابری کا موقع ہے۔