لاہور قلندرز کے حارث رئوف نے کہا ہے کہ ہیٹ ٹرک نہیں ہوئی تو کوئی افسوس نہیں،جو چیز نہیں ہے تو نہیں ہے،اس پر کیسا افسوس۔حارث رئوف نے رپورٹر کی ہمدردی ہوا میں اڑادی۔
لاہور میں قلندرز کی یونائیٹڈ کے خلاف 88 رنزکی پی ایس ایل میچ کی فتح کے بعد پیسر نے کہا ہے کہ تھوڑی چیزیں اہم ہوتی ہیں۔پیس جہاں ہوتی ہے،اس سے کھیلیں،اگر پیس نہ ہو تو کرکٹ چھوڑدیں۔ہمارا ہر میچ ہائی سکورنگ ہوا ہے،جن کا نہیں ہواتو خود سوچیں۔
ایک سوال کے جواب میں حارث رئوف نے کہا ہے کہ ہم اگر سٹارز ہیں تو صرف فینز کی وجہ سے ہے۔فینز جتنا مرضی گالیاں دیں،ہم ان سے پیار کرتے ہیں۔ٹیپ بال کی یادیں وہی ہیں،جو چھکے پڑتے تھے۔اس پر 2 چھکے معمولی بات ہوا کرتی ہے۔مجھے ہارڈ بال میں پریشر محسوس نہیں ہوتا۔پی ایس ایل میں کوئی ٹاپ ٹیم نہیں،کافی میچزباقی ہیں۔کوئی بھی ہوسکتا ہے،ہم اپنا سوچیں گےکہ ہم ٹاپ کریں۔