| | |

حارث رئوف کی ریٹائرمنٹ طے،اعلان کب کرنے والے

 

 

کرک اگین رپورٹ

حارث رئوف کی ممکنہ ریٹائرمنٹ ،طویل فارمیٹ سے دستبرداری کا اعلان اسی سال کسی موقع پر کردیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ سال کے آخر میں دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ہونے والے اختلاف کے بعد بھی یہ اعلان کرنے جارہے تھے مگر اس وقت موقع کی نزاکت کے پیش نظر روک دیا گیا۔

دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں محمد حفیظ کی سرد مہری کا سامنا ہے،اس کے بعد وہ خاموش ہیں۔

یہ رپورٹ تو پہلے ہی کلیئر ہے کہ کئی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر کے اختلافات ہوگئے ہیں۔

گزشتہ سال ٹیم منیجمنٹ حارث کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہاں تھی لیکن وہ انجری کے خوف اور باڈی دباؤ کے تحت نہیں کھیلے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *