نیپیئر ،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف سفیان مقیم کی شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلتے پائے گئے ۔یہ لطائف بھی پاکستان کرکٹ کا خاصا ہیں ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں حارث رؤف شامل نہیں تھے۔آخری وقت میں لئے گئے۔لگتا ہے کہ پی سی بی کے پاس ان کے لئے شرٹ ہی نہ تھی۔
ادھر بائولنگ کے دوران تھرو مارنے پر نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل حارث پر غصہ ہوگئے ۔بیٹر نے بال روکی تھی جسے بائولنگ کرنے والے حارث رؤف نے پکڑا اور تھرو کیا۔بال ان کو لگتے رہ گئی۔اس پر بیٹر کا غصہ دیکھنے لائق تھا۔
نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 100 رنز بنائے ہیں۔24 اوورز کا کھیل ہوا ہے ۔