میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔نسیم رئوف زخمی،سنسنی خیز مقابلہ میں پیسرزکا زبردست شو،آسٹریلیا بمشکل کامیاب،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نسیم شاہ زخمی ہوگئے اور پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں کوئی اضافی پیسر بھی نہیں ہے۔7.2 اوورز کرکے فیلڈ سے باہر چلے گئے،انہوں نے 39 رنزکے عوض ایک وکٹ بھی لی۔آسٹریلیا نے سخت مقابلہ کے بعد پاکستان کو لوسکورنگ شو میں ذرا مشکل سے صرف 2 وکٹ سے ہرادیا۔
یہ کیا تھا ۔ایم سی جی میں کیا ہو رہا تھا ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو صرف 203 رنز تک محدود کیا۔ یہ اتنا معمولی ہدف تھا کہ اسٹریلین بڑے اعتماد میں تھے، اس کے بائولرز اور فلڈرز خوشی خوشی فیلڈ سے باہر جا رہے تھے۔ جب آسٹریلیا نے اننگ شروع کی تو اس کے اوپنرز نے بھی ایسی ہی شو کیا جیسے سامنے بچوں کی ٹیم ہو،لیکن پے در پہ پےگرنے والی وکٹوں نے اسٹریلین کیمپ میں پریشانی کی لہر دوڑا دی ۔ آسٹریلین فینز کو غصہ آگیا جو کہ ایم سی جی میں موجود تھے اور پاکستانی فینز کی بڑی تعداد جیسے جوش و خروش بھر گیا ہو۔
اسٹریلیا کے اوپنر میتھیو شارٹ اور جیک فریزر بہت جلد آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے دو وکٹیں تو اڑا دیں لیکن تیسری وکٹ کے لیے اسے کافی انتظار کرنا پڑا ۔113 رنز پر تیسری کامیابی ملی۔جب سٹیون سمتھ اور جوش انگلش میں تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنے، یہاں حارث رئوف کام آئے۔ انہوں نے سٹیون سمیتھ کو آؤٹ کیا وہ 44 رنز بنا سکے۔ تھوڑی دیر بعد جوش انگلس بھی 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔خطرناک مارنوس لبوشن 16 رنز بنا کر گئے توگلین میکسویل صفر پر آئوٹ تھے۔آسٹریلیا کی 6 وکٹیں 139 اور7 وکٹیں 155 اور 8 وکٹیں 185 پر گرچکی تھیں،یہاں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کلاس دکھائی اور32 رنزکی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ پاکستان کو جیت سے دور کردیا،مچل سٹارک نے2 رنزبنائے۔آسٹریلیا نے 33.3 اوورز میں 8 وکٹ پر ہدف مکمل کرکے میچ 2 وکٹوں سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 67 رنز دے کر 3 اورشاہین آفریدی نے 43 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ اور محمد حسنین کو ایک ایک وکٹ ملی۔
پاکستان کا آسٹریلیا کو 204 رنزکا ہدف،نسیم شاہ کے بلندوبانگ چھکے
اس سے قبل پاکستان ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اننگ کی خاص بات نسیم شاہ کے 40،رضوان کے 44 اور بابر اعظم کے 37 رنز تھے۔پاکستان کی پوری اننگ کو بڑی شراکت نہیں ملی۔مچل سٹارک نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔
مچل سٹارک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔