ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف بی پی ایل،وقار یونس آئی ایل ٹی20 جوائن کرگئے۔سوال یہ ہے کہ پاکستان کے ٹاپ پلیئرز جنوبی افریقا کی سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ اور ابوظہبی کی نئی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی بجائے بنگلہ دیش کی بی پی ایل میں ہی کیوں اکٹھے ہورہے ہیں۔کیا یہ اتفاق ہے یا پھر کوئی محاذ ۔ماضی میں جنوبی افریقا نے پاکستان سپرلیگ کیلئے سرد مہری کا مظاہرہ کیا تھا۔دبئی میں جاری آئی ایل ٹی پر بھارت کا غلبہ ہے۔یوں شاید پی سی بی نے بھی جواب دیا ہے۔
خیر سے ایک اور کھلاڑی حارث رئوف بھی بی پی ایل میں شرکت کےلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔وہ رنگپور رائیڈرز کی جانب سے ایکشن میں ہونگے۔اس ٹیم میں پاکستان کے 2 نامور پلیئرزشعیب ملک اور محمد نواز بھی کھیل رہے ہیں۔
نجم سیٹھی درخوست در درخواست پالیسی پر،دبئی میں ناکامی،بھارتی میڈیا
وقار یونس نے انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کو جوائن کرلیا ہے۔وہ بطور کمنٹیٹر جوائن کرگئے ہیں۔یوں اب وہاں پاکستانی نمائندگی ہونے لگی ہے۔
پیر کو کھیلے گئے بی پی ایل میچ میں محمد رضوان نے اپنی ٹیم کیلئے 37 رنزکی اننگ کھیلی ہے۔