| | | | |

نجم سیٹھی درخوست در درخواست پالیسی پر،دبئی میں ناکامی،بھارتی میڈیا

دبئی،نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

بھارتی میڈیا میں پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے حوالہ سے تضحیک آمیز نیوز بریک ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا چنگھاڑ رہا ہے کہ نجم سیٹھی کی ایشیشن کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجم سیٹھی گزشتہ کئی روز سے دبئی میں ہیں اور ایشین کرکٹ کونسل حکام سے مل رہے ہیں لیکن ان کی اصل عہدیدار جے شاہ سے ملاقات نہیں بن پائی جو نہ صرف ایکشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں اور ساتھ میں بھارتی بورڈ کے سیکرٹری بھی۔

رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے کونسل حکام کے چند ممبران سے ملاقاتیں کی ہیں اور خواہش ظاہر کی ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہو،بھارتی ٹیم بھی آئے۔اس کے لئے ایک میٹنگ بلائی جائے جو فروری میں ہو۔یہ ممکن نہیں ہوسکے گی۔یہ حکام مارچ میں آئی سی سی سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہی مل سکیں گے۔

سپر اسٹار کے بیٹ پر عقاب کا سٹیکر،اصل راز جانیئے،نقل کرنے والے کرکٹرکاانجام براہوا

ایشیا کپ اس سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے۔بھارتی بورڈ پہلے ہی ٹیم نہ بھیجنے اور ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر منتقل ہونے کی نیوز یا فیصلہ سناچکا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف کہ بھارت نہ آیا تو ہم بھی ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے،اس سے بادی النظر میں پیچھے ہٹ رہا ہے اور اس وقت درخواست در درخواست کی پالیسی پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *