ہملٹن،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف کو آخری اوور نے بچالیا،پاکستان کیلئے پھر چیلنج بھرا ہدف سیٹ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔ہملٹن میں کھیلے جارہے 5 میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں دعوت ملنے پر بلیک کیپس نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 194 رنزبنائے۔
پاکستانی ٹیم آغاز میں اچھا تاثر نہ دے سکی،فن ایلن اور ڈیوون کونوے نے پہلے 5 اوورز میں 59 اسکور بناڈالے۔نیوزی لینڈ کا 18 اوورز میں اسکور 182 تھا،حارث رئوف نے اوور میں 3 وکٹیں لے کر کچھ روکا،وہ ہیٹ ٹرک نہیں کرسکے۔
نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن بیٹنگ کرتے باہر،فیلڈ میں نہیں آسکیں گے
ان سے قبل فن ایلن 41 بالز پر 74 اور ڈیوون کونوے 20 رنزبناکر گئے،کین ولیمسن ہیمسٹرنگ کی وجہ سے 26 رنزبناکر ریٹائرڈ ہوگئے۔ڈیرل مچل 17 کرسکے۔
فل ٹاس بال پچ سے باہر،نوبال کی بجائے وائیڈ قرارشاہین ڈرکے مارے پہلے بیٹنگ نہیں لے رہے
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے4 اوورز میں 38 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،آخری اوور نے ان کی ناکامی کو کامیابی میں بدل ڈالا۔عباس آفردی نے 43 رنز دے کر 2 اور عامر جمال،اسامہ میر کو ایک ایک وکٹ ملی۔