| | | | | | |

فین پر حملہ،حارث رئوف کا آفیشل رد عمل آگیا،اعتراف کے ساتھ اور کیا

فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ

فین پر حملہ،حارث رئوف کا آفیشل رد عمل آگیا،اعتراف کے ساتھ اور کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ فین کے ساتھ لڑنے،اس پر حملہ کرنے والے پاکستان کے کھلاڑی حارث رئوف کا آفیشل رد عمل آگیا،کہتے ہیں کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس ٹاپک کو نہیں لائوں گا لیکن اب جب کہ ایک ویڈیو آگئی ہے اور اس پر بات کرنا اب ضروری ہے۔

حارث رئوف آپے سے باہر،فین پر حملہ کردیا،بازاری زبان،ماجرا کیا ہوا

حارث رئوف کہتے ہیں کہ کرکٹرز پبلک پراپرٹی ہوتے ہیں۔اچھی کارکردگی پر پیار ملتا ہے اور بری کارکردگی پر تنقید اور ہم یہ قبول کرتے ہیں لیکن  جب بات باپ اور فیلمیز پر آجائے تو میں رد عمل میں ایک منٹ نہیں  لگائوں گا۔فیڈ بیک جیسا بھی ہو ٹھیک ہے لیکن فیملیز اور والدین تک بات آجائے تو کام ٹھیک نہیں ہے۔

میرے ساتھ بھی یہی معاملہ پیش آیا اور میں نے اس کا جواب دیا۔فینز کو ہماری فیملیز کا خیال کرنا چاہئے اورعزت کرنی اور لینی چاہئے۔

یاد رہے کہ آج ایک ویڈیو نے طوفان کھڑا کیا۔جب امریکی روڈ پر حارث رئوف اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے تو ایک فین کے کہنے پر بھڑک اٹھے اور ان کو مارنے کیلئے دوڑے اور سختزبان استعمال کی اور اسے انڈین ہونے کا طعنہ مارا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *