حارث رئوف آپے سے باہر،فین پر حملہ کردیا،بازاری زبان،ماجرا کیا ہوا
فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف آپے سے باہر،فین پر حملہ کردیا،بازاری زبان،ماجرا کیا ہوا۔پاکستان کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آپے سے باہر ہوگیا۔فین کی ٹھکائی کردی۔ھارث رئوف اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکا میں ایک مقام پر موجود تھے کہ فینز کی جانب سے تنقید پر آپے سے باہر ہوگئے اور اس کا پیچھا کرنے کیلئے بھاگے تو ان کی اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔اس چکر میں ان کے ہاتھ سے کچھ گرا،اہلیہ کا پرس گرا لیکن حارث رئوف درمیان میں موجود پودوں کو پھلانگتے ہوئے پاکستان کے چند ان فینز کےپاس پہبنچ گئے۔ان میں سے ایک نے روکنے کی کوشش کی۔حارث رئوف کی اہلیہ سے کہا کہ اسے روکو لیکن وہ کسی کے قابو میں نہ آئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں میچ فکسنگ،پہلا کیس آگیا،آئی سی سی کی تصدیق،ایکشن
حارث رئوف ایک فین سے لڑپڑے اور کہا کہ گھٹیا۔تیرے باپ نے تیری یہی تربیت کی۔حارث رئوف آپے سے کیوں باہر ہوئے۔
فین نے انہیں امریکا کے خلاف آخری اوور میں 15 رنزکی مار پڑنے پر کہا کہ جان بوجھ کر خراب بائولنگ کی،ایک قسم کا میچ فکسنگ کا الزام لگا۔
حارث رئوف آپے سے باہر ہوگئے اور خوب ہوئے۔جیسے انہوں نے حملہ کیا،لگتا تھا کہ جیسے ماردیں گے۔