دبئی،کرک اگین رپورٹ۔دبئی میں پاکستانی کرکٹ حکام کیخلاف سخت نعرے بازی،سابق کرکٹرز کی تنقید بھی مسترد،سچ بولنے کا مطالبہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے 5 ویں ہی روز 2 ناکامیوں کے ساتھ ایونٹ سے اخراج پر پاکستانی فینز شدید غصہ میں ہیں۔ملک اور ملک سے باہر شدید مایسی،غم وغصہ پایا جاتا ہے۔دبئی،جہاں بھارت سے پاکستان ہارا،وہاں پی سی بی حکام اور ان کےاوپر کے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی ہے اور ان پر خاصی تنقید ہوئی ہے۔
دبئی میں پاکستانی نژاد فینز نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔سلیکٹرز عاقب جاوید ودیگر پر شدید تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ محسن نقوی سے استعفیٰ لیاجائے۔
امریکا،یورپ،خلیجی ممالک اور پاکستان میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں نے پاکستان کرکٹ کے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسے مانا گیا ہے کہ یہ درست ہاتھوں میں نہیں ہے۔سابق تمام کرکٹرز پر بھی شدید تنقید کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کی تباہی کے مرکزی کردار کی نشاندہی نہیں کرتے،انہوں نے سابق کرکٹرز کی موجودہ تنقید کو بھی مسترد کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ سچ بولیں اور صرف سچ بولیں۔