کراچی،کرک اگین رپورٹ۔حسن علی نے ابرارکو بولڈ کرکے ان کی نقل کردی،گلیڈی ایٹرز آئوٹ کلاس،کراچی کنگز کی جیت،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے کوئوٹہ گلیڈی ایٹرز کو آئوٹ کلاس کردیا ہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اس نے 56 رنزکی بڑی جیت نام کی۔
گلیڈی ایٹرز نے 176 رنزکے تعاقب میں پہلے ہی ہتھیار ڈال دیئے اور57 پر 7 وکٹ گنوانے کے بعد سب کے چہرے لٹک گئے۔سعود شکیل 30 رنزکے ساتھ کچھ دیر کھڑے رہے لیکن باقی سب آئے اور گئے۔محمد عامر نے 27 رنزبناکر ٹیم کو بڑی ہزیمت سے بچایا ،ان کی اننگ سے عبرتناک شکست ٹل گئی۔گلیڈی ایٹرز20 اوورز میں 9 وکٹ پر 119 رنزبناسکی۔حسن علی نے 27 رنز دے کر3 اور عباس آفریدی نے9 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
اس سے پہلےکراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلا اور7 وکٹ پر 175 رنزبنائے۔جیمز ونس 47 بالز پر 70 کرگئے،شان مسعود کو ڈراپ کیا گیا،اچھا رہا،محمد عامر اور علی ماجد نے 2،2 وکٹیں لیں۔
کراچی کنگز نے اس جیت کے ساتھ دوسری فتح رجسٹرڈ کی ہے اور 4 پوائنٹس ہوگئے۔کوئٹہ کے 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں۔اس میچ میں حسن علی نے ابرار احمد کو کلین بولڈ کرکے ان کے انداز میں انہیں پچ سے جانے کا کہا،پھر مسکرائے۔نقل اتارنے کے بعد ان کے پاس دوڑے اور ان کو گلے لگایا۔