آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ۔حسن نواز نے بابر کے ریکارڈ کو توڑدیا،سنچری کیلئے آغا نے بتاکر مدد کی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے حسن نواز بابر اعظم کے پیچھے پڑگئے،انہوں نے 44 بالز پر پاکستان کیلئے تیز ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری سکور کی،اس سے قبل بابر اعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف 49 بالز پر یہ کام کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ میں سلمان علی آغا نے اپنے نئے ساتھی حسن نوازکو اس وقت تسلی دی جب میچ ختم ہونے کے قریب تھا۔پاکستان جیت کے قریب تھا اور حسن نواز سنچری سے دور تھے اور سٹرائیک سلمان علی آغا کے ہاتھ میں تھا ،اس موقع پر سلمان نے ہاتھ کے اشارے سے تسلی دی کہ میں سنگل لے کر آرہا ہوں،پھر ایسا ہی ہوا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز میں 1-2 سے اسکور کردیا ہے،چوتھا میچ مشکل مقام پر ہے۔