کراچی،کرک اگین رپورٹ
ملتان سلطانز کی پی ایس ایل فائنل ہارنے کی ہیٹ ٹرک،اسلام آباد یونائیٹڈ 6 سال بعد چیمپئن۔ملتان سلطانز کو مسلسل تیسری پی ایس ایل فائنل شکست۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری پار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا ہے۔نیشنل بنک ایرینا کراچی میں انتہائی سنسنی خیز شو ہوا،ایک کے بعد ایک ڈرامہ رہا۔اسکور لیول ہونے کے بعد سلطانز نے وکٹ لے کر میچ ٹائی کی امیدیں روشن کیں،اسلام آباد کو جیت کیلئے اب ایک بال پر ایک رن بنانا تھا،نئے بیٹر آگئے تھے۔پھرچوکا لگا،اسلام آباد 2 وکٹ سے جیت کر تیسری بار ٹرافی لے اڑا۔
نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 فائنل کا اتار چڑھائو دیکھنے لائق تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلطانز کے 9 کھلاڑی 127 پر آئوٹ کردیئے تو افتخار احمد نے آخری اوورزمیں ڈرامائی بیٹنگ کرکے ٹوٹل 159 تک پہنچاکر فائٹنگ سپرٹ دکھائی،اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نےا ننگ کی شروعات نہایت جارحانہ کیں لیکن سلطانز نے 55 تک 3 وکٹ لے کر جان لڑائی،یہاں سے یونائیٹڈ نے پھر واپسی کی اور مارٹن گپٹل کی ففٹی اور اعظم خان کی ذمہ دارانہ اننگ سے اسکور 104 تک چلا گیا،یہاں مارٹن گپٹل 50 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے تو سلطانز نے واپسی کی،رضوان نے اگلا ریویو لے کر اعظم خان کو 30 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔
یہاں سے نیا ڈرامہ
ملتان سلطانز کے بائولرز نے اسکور 103 رنز 3 وکٹ سے 129 رنز 7 وکٹ کردیا۔کولن منرو 17 اور آغا سلمان 10 جب کہ شاداب خان 4 پر پہلے ہی گئے تھے،اب مارٹن گپٹل 50،اعظم خان 30 اور حیدر علی 5 اور فہیم اشرف ایک کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔عماد وسیم موجود تھے،ہدف 16 بالز پر 31 تھا۔نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ہٹنگ کی۔12 بالز پر 19 رنزباقی تھے۔آخری اوور میں 8 رنزباقی تھے،نسیم شاہ نے ڈبل نہیں لیا۔عماد وسیم لڑتے نظر آئے لیکن نسیم شاہ نے محمد علی کو چوکا رسید کردیا۔اب 4 بالز پر 3 رنزباقی تھے۔پھر 3 بالز پر 2 رنز باقی تھے۔عمادوسیم سامنے آگئے تھے۔2 بالز پر 1 رن رہ گیا۔پھر ڈڑامہ ہوا۔محمد علی نے نسیم شاہ کو رضوان کے ہاتھوں کیچ کروادیا،وہ 17 کرگئے۔اب ایک بال پر ایک رن باقی تھا۔سپر اوور چانس آگیا تھا۔نئے بیٹر حنین شاہ نے چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو 2 وکٹ کی جیت دلوادی۔اسلام آباد یونائیٹڈ 2 وکٹ سے جیت گیا۔عماد وسیم19 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
فضل محمود اور حنیف محمد کیپ ہارے ہوئے لےا ڑے،پی ایس ایل کا تاریک پہلو
ملتان سلطانز کی جانب سے افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے2،2 وکٹیں لیں۔اسامہ میر کو ایک وکٹ ملی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ خود کشی کا سبب بنا۔127 رنز تک اس کے 9 کھلاڑی پویلین میں تھے،ان فارم بیٹر عثمان خان 57 اور محمد رضوان 26 رنزبناسکے۔آخر میں افتخار احمد نے 20 بالز پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 32 رنزبناکر ملتان سلطانز کو 9 وکٹ پر 159 رنزتک پہنچایا۔عماد وسیم نے صرف 23 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں،شاداب خان نے 3 آئوٹ کئے۔