اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی پروانوں کی ہیٹ ٹرک،ذکا اشرف چیئرمین مقرر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سکون نہ ہی اطمینان۔سیاست کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی پسند وناپسند کے چکر میں الجھ گیا۔گزشتہ سال تک عمران خان کے مقرر کردہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی تقرری تک معاملات درست تھے لیکن جیسے ان کی حاکمیت پر راتوں رات شب خون مارا گیا۔اس کے نتائج بھی سامنے ہیں۔نجم سیٹھی 6 ماہ گزارسکے۔اب ذکا اشرف کو لانا تھا۔چیئرمین پی سی بی کا انتخاب عدالتی کارروائی کی نذر ہوا۔مکمل سبکی ہوئی۔پی سی بی کو منیجمنٹ کمیٹی کے ذریعہ چلایا گیا۔2 بار نجم سیٹھی کیلئے پروانہ جاری ہوا۔
لمبے شوز،وہاب ریاض خادم سپورٹس بننے کی کوشش میں،راہگیر ناراض
اب عدالتی معاملات کے بعد وزیرا عظم پاکستان نے ذکا اشرف کو بھی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے ذریعہ نامزد کردیا ہے۔گویا انتخابات ختم ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی منجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔وفاقی حکومت نے ذکاء اشرف کو منجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو ہٹا دیا گیا ہے۔ محمود اقبال خاکوانی نئے الیکشن کمشنر بنادیئے گئے ہیں۔ کمیٹی چار ماہ کے لیے بنائی گئی ہے۔اس طرح اکتوبر 2023 کے عام الیکشن تک پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدد سے چلایا جائے گا۔