| | |

بھارت نیوزی لینڈ کا ٹی 20 میچ ٹائی کیسے ہوگیا،سیریز کون جیتا

نیپئر،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

نیوزی لینڈ اور بھارت کا تیسرا ٹی 20 میچ ٹائی ہوگیا۔یوں 3 میچزکی سیریز بھارت 0-1 سے جیت گیا۔نیپئر میں کھیلے گئے آخری میچ ڈرامہ ثابت ہوا۔سنسنی خیز میچ کے بعد مقابلہ ڈک ورتھ پر ٹائی نتیجہ کے ساتھ ختم ہوا۔سپر اوور کی نوبت ہی نہ آسکی۔

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ بھارت نے 161 رنزکے تعاقب میں4 وکٹ پر 9 اوورز میں 75 اسکور بنائے تھے۔بارش کے باعث 9 اوورز پر ڈک ورتھ پر بھارت کو 76 اسکور درکار تھا،1 رن کی کمی نے میچ برابر کردیا۔

سیریز کا ایک میچ بھارت جیتا تھا،ایک میچ مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا تھا۔یوں ٹرافی بھارت کے نام رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *