کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کو3 ریکارڈز توڑنے کیلئے مزید کتنے اسکور آج درکار،رضوان نے2 کپتان بنادیئے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے لئے45 اسکور اور کیریئرکی پہلی ڈبل سنچری کے لئے 39اسکور درکار ہیں۔
پاکستانی کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز 161 اسکور پرناٹ آئوٹ تھے۔ان کے ساتھ سرفرزا حمد نے 86 اسکور کئے۔دونوں نے 5 ویں وکٹ پر 196 رنزبناکر پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالا۔قومی ٹیم پہلے سیشن میں 4 وکٹ گنواکربھی دن کا اختتام 5 وکٹ پر 317 اسکور کرکے ٹاپ پرآگئی۔
محمد عباس کس کی خواہش پر بدستور ٹیم سے ڈراپ
کلینڈر ایئر میں سال 2022 میں بابر اعظم کے1170 اسکور ہیں۔انہوں نے اگر 30 رنزبنالئے تو وہ سال میں 1200 ٹیسٹ رنزبنانے والے پاکستان کے تیسرے بیٹر ہونگے۔وہ اظہر علی کے1198 رنزکو کراس کرجائیں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اگرمزید 15 اور کل ملا کر 45 اسکور کرلئے تو وہ یونس خان سے بھی آگے ہونگے اور محمد یوسف کے سال 2006 کے 1788 ریکارڈ اسکور کے بعد پاکستان کے دوسرے ٹاپ کلینڈر ایئر اسکورر ہونگے۔اس کے ساتھ ہی ان کی ڈبل سنچری بھی ممکن ہوجائے گی۔
رمیز راجہ کا بڑا اعلان،کرکٹ رجیم چینج سازش عالمی سطح پر اٹھادی
ادھر ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہونے والےمحمد رضوان نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بابر کی سنچری اور سرفراز کی 86 رنزکی اننگ پر رد عمل دیا ہے۔رات گئے ان کا کہناتھا کہ دونوں ہی میرے کپتان ہیں۔یوں رضوان نے دونوں کو کپتان کہہ کرتعریف کی ہے۔