کرک اگین رپورٹ۔ہوش ربا ریکارڈ،پاکستان کا 8 سال میں بھارت کیخلاف5 ون ڈے میں اوسط اسکور کتنا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف گزشتہ 8 سال میں ون ڈے بیٹنگ ریکارڈ اتنا خوفناک ہے کہ آپ جانیں گے تو بائولرز کو بھول جائیں گے،پھر ایسے میں بائولرز کیا کرسکیں گے۔
پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 2017 سے 2025 تک 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان کا ایوریج فی اننگ اسکور 200 بھی نہیں ہے۔پاکستان کا 8 سال میں 5 میچز میں بھارت کے خلاف فی اننگ اوسط اسکور 186 رنزبنتا ہے۔اب کوئی ٹیم بھارت جیسے حریف کے خلاف 186 رنزبنائے اور ون ڈے میچ جیت سکے گی۔سوال ہی نہیں بنتا ہے لیکن یہاں سب کچھ الٹ چل رہا ہے۔گنگا الٹی بہہ رہی ہے۔
آج دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ میں پاکستان بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹ سے ہارگیا۔چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوا ہے۔