اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
یہ کہنا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نئے نئے آئے تھے،اس لئے ان کو نہیں ہٹایا گیا،حقائق کے برعکس ہے۔کرک اگین نے عمران خان کی حکومت کے ختم ہوتے ہی پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے برقرار رہنے کی خبریں مسلسل دی تھیں۔ایک موقع پراس وقت نیوز بریک کی تھی،جب نیشنل میڈیا وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق چیئرمینز کی ملاقات کی تصویریں اورخبریں چلارہے تھے کہ رمیش ابھی گئے اور ابھی گئے۔رمیز راجہ اپنی سیٹ پر رہے۔
عمران خان نے رمیز راجہ سے رابطہ منقطع کیوں کیا،اصل کہانی
جمعرات 6 اکتوبر 2022 کو شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پی سی بی چیئرمین اس لئے نہیں بدلا کہ وہ نئے تھے،انہیں کام کا موقع ملنا چاہئے تھے۔یہ جواب حقائق کے منافی ہے۔اصل وجہ کچھ اور ہے۔کرک اگین پہلے روز سے جانتا ہے۔
وجہ جاننے سے قبل حقائق
رمیز راجہ نے وزیر اعظم کے آتے ہی ملاقات کی درخواست کررکھی تھی،آج تک پوری نہیں ہوئی،کیوں؟اگر وزیر اعظم نے اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپناکام جاری رکھیں تو ملاقات کیوں نہیں۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کیا،ایک فیصلہ سب واضح کردے گا
سابق چیئرمینز پی سی بی نجم سیٹھی،خالد محمود ،ذکا اشرف وغیرہ دونوں برادران سے ملاقاتیں کررہے تھے اور میڈیا کے سرکردہ افراد ان کے آنے،رمیز کے جانے کی خبریں چلارہے تھے تو وہ کیا تھا
اب تک ملک میں متعدد اہم کرکٹ ایونٹس ہوئے ہیں،حکومتی شخصیت کہیں نہیں،کیوں
اس سے ملتے جلتے 11 سوالات ہیں۔جن کے کوئی جوابات نہیں ملیں گے۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کلیئر،اہم پیش رفت،رضوان کہاں ایکشن میں آنے والے
رمیز راجہ نے اپنے کام پر فوکس رکھا،آج پاکستان جونیئر لیگ شروع ہوگئی،پاکستان ویمنز لیگ کے شیڈول کا اعلان آج ہی ہوا ہے اور بھی کئی کام ہوئےاور جاری ہیں۔
رمیز راجہ کیوں اپنی سیٹ پر موجود ہیں
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ ایسے ہی اپنی سیٹ پر کام کررہے ہیں،جیسے دوسرے لوگ۔کیا اس کا جواب ہے کہ دوسری اہم سیٹوں پر بہت سے افراد غیرمنطقی انداز میں موجود ہیں۔پی سی بی چیئرمین کی سیٹ پر بھی کوئی منطق نہیں ہے۔کسی بھی نوعیت کی منطق محض رسمی بیان بازی ہے۔