حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ
کراچی سے پشاور بھارت میں کیسے یاد آگیا،رضوان کے 2 بڑے انکشافات۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ وارم اپ میچ میں سنچری جڑنے کے بعد 2 باتوں کا انکشاف کیا ہے۔پہلا یہ کہ بھارت میں ان کا استقبال کیسا چل رہا ہے اور میزبانی کے ایام کیسے ہیں،دوسرا بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے کیا رازونیاز چلتے ہیں۔
حیدر آباد دکن میں اننگ کے بعد کمنٹیٹر رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہا ہے کہ بھارت میں آکر کسی بھی پہلی کوشش میں سنچری کرنا بہت اچھا لگا ۔اللہ پاک کا شکر ہے۔بال بیٹ پر آرہی تھی۔ایسے میں اسکور بھی ہوگئے۔بابرا عظم کے ساتھ بیٹنگ کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ شراکت کرتے ذہنی طور پر اطمینان یہ ہوتا ہے کہ ہم دونون ایک دوسرے کو انڈرسٹینڈ کرتے ہیں اور حالات کے مطابق اننگ آگے بڑھاتے ہیں۔
پاکستان کی شاندار بیٹنگ کیویز کیلئے بڑا ہدف ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابوکیا
ایک سوال کے جواب میں رضوان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارا استقبال مثالی اور شاندار ہے۔نہایت اچھے جذبات کے ساتھ ہمیں ایئرپورٹ سے لے جایا گیا۔اب تک ہوٹل،اسٹیڈیم تک ایسا استقبال اور منظر ہے کہ جیسے پاکستان میں پشاور سے کراچی تک لوگ کرتے ہیں تو دونوں جانب ہمیں تو ایک جیسا محسوس ہوا ہے۔
فینز بابر اعظم کی سنچری تکتے رہے،بڑا کارنامہ رضوان نے سرانجام دے دیا
رضوان ن نیوزی لینڈ کے خلاف 103 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پاکستان نے کیویز کو جیت کیلئے 346 رنزکا ہدف دیا ہے۔