| | | | | | | | | | |

پاکستان کی شاندار بیٹنگ کیویز کیلئے بڑا ہدف ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابوکیا

حیدر آباد دکن،گوہاٹی:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی شاندار بیٹنگ کیویز کیلئے بڑا ہدف ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابوکیا۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ میچز میں پاکستان کا بہتر آغاز۔نیوزی لینڈ کے خلاف آخری اوورز کی بیٹنگ میں دھواں دھار جارحیت۔کیوی گیند  باز ہمت ہارگئے۔پاکستان نے پورے 50 اوورز بیٹنگ کی اور  5 وکٹوں پر345  رنزبنائے۔ان میں سے ایک محمد رضوان تو 103 کی اننگ کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

سعود شکیل 53 بالز پر 75 اسکور بناکر گئے۔بابر اعظم نے 80 کی اننگ کھیلی۔سلمان علی آغا نے  33 ناقابل شکست  رنزبنائے۔ مچل سینٹنر نے 2 وکٹیں لیں۔

فینز بابر اعظم کی سنچری تکتے رہے،بڑا کارنامہ رضوان نے سرانجام دے دیا

ایک موقع پر سعود شکیل کا لگایا گیا چھکا مسئلہ بن گیا،بال بائونڈری لائن کے باہر سٹینڈز پر کھڑی خاردار تاروں میں الجھ گئی،بڑی مشکل سے اسے آزاد کیا گیا۔

گوہاٹی میں جاری ایک اور میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو قابو کیا۔سری لنکن ٹیم 5 بالز قبل 263 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔پتھم نشانکا 68 رنز بناکر گئے۔دھنن جایا ڈی سلوا نے 55 کی اننگ کھیلی۔مہدی حسن نے 3 وکٹیں لیں۔

آج کا افغانستان اور جنوبی افریقا کا میچ کیرالہ میں بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *