| | | | |

لارڈز،شان مسعود کی شان کے ساتھ انٹری،بڑی اننگ مگر بدقسمتی کا شکار

لارڈز،کرک اگین رپورٹ

لارڈز،شان مسعود کی شان کے ساتھ انٹری،بڑی اننگ مگر بدقسمتی کا شکار۔ہوم آف کرکٹ لارڈز میں پاکستانی بیٹر شان مسعود کی بطور کائونٹی پلیئر پہلی انٹری،بڑی تاریخ رقم کرتے رہ گئے ہیں۔انگلش کائونٹی  2022 کے سیزن کے پہلے ہی میچ کے دوسرے روز شان مسعود نے شاندار اننگ کھیلی،بدقسمتی سے نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے۔

کائونٹی کرکٹ 2022 کا آغاز،پہلا روز پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے کیسا رہا

لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں ڈربی شائر کے لئے پہلا بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ان کی حریف ٹیم  401 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔یہ ایک اچھا اسکور تھا۔اسی وجہ سے ڈربی شائر اننگ شروع سے دبائو کا شکار تھی،لیکن پاکستانی بیٹر شان مسعود نے شاندار اننگ کھیلی۔دوسرے روز کے کھیل کے خاتمہ پر انہوں نے 4 وکٹ پر 177 اسکور بنائے۔اس میں اہم کام شام مسعود کا تھا۔انہوں نے152 بالز پر 91 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔11 چوکے لگائے۔ان کا سٹرائیک ریٹ 60 کے قریب تھا۔یہ ایک اچھی اننگ رہی ہے۔

شان مسعود کو مکی آرتھر کی سفارش پر  ان کی ٹیم ڈربی شائر نے سائن کیا،پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈربی شائر کو بطور ہیڈ کوچ جوائن کیا،ساتھ ہی شان مسعود کو لے آئے۔شان مسعود نے ان سمیت کسی کو مایوس نہیں کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *