| | | |

کائونٹی کرکٹ 2022 کا آغاز،پہلا روز پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے کیسا رہا

لندن،کرک اگین رپورٹ

کائونٹی کرکٹ 2022 کا آغاز،پہلا روز پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے کیسا رہا۔انگلش کائونٹی کرکٹ سیزن 2022 کا آغاز ہوگیا ہے،جمعرات 7 اپریل کو شروع ہونے والے رواں سال کے سیزن میں متعدد پاکستانی پلیئرز بھی شریک ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیزن میں درمیانی پرفارمنس دکھانے والے اظہر علی کے لئے پہلی اننگ خوفناک ثابت ہوئی ہے۔لیسٹر میں ووسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے اظہر علی صرف 2 رن کے مہمان بنے۔کمال یہ ہوا کہ انہیں  لیسٹر شائر کے خلاف رن آئوٹ کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا۔ٹیم 4 وکٹ پر118 رنز کرسکی تھی۔خراب موسم کے باعث کھیل روکنا پڑا۔

یونس خان کا افغان پلیئرز کے ساتھ پہلادن،کیا دیکھا

چیلمسفورڈ میں ایسیکس نے کینٹ کے خلاف 4 وکٹ پر 272 اسکور بنائے،اننگ کی خاص بات نک برائون اور انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک کی سنچریز تھیں۔

برمنگھم میں سرے ٹیم نے واروکشائر کے خلاف 3 وکٹ پر 168 اسکور کئے،یہاں بھی خاص بات یہ رہی کہ  جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی ہاشم آملہ 2 رنزکے مہمان بنے۔

نارتھمپٹن میں  گلوسٹر شائر8 وکٹ پر 164 اسکور بناسکی،نسیم شاہ اسی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف نسیم شاہ صفر پر کھیل رہے ہیں۔

سائوتھمپٹن میں  سمرسٹ ٹیم پہلے روز 180 پر ڈھیر ہوگئی۔ہمشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر محمد عباس  نے 13 اوورز میں 28 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

لارڈز میں پاکستان کے شان مسعود،پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر موجود ہیں،یہاں ان کی ٹیم ڈربی شائر اور مڈل سیکس کھیل رہے ہیں۔اتفاق سے مڈل سیکس نے پہلے روز  بیٹنگ کی اور شان مسعود ٹیم کی بائولنگ ہلادی،6 وکٹ پر 302 اسکور پڑچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *