| | | |

یونس خان کا افغان پلیئرز کے ساتھ پہلادن،کیا دیکھا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

یونس خان کا افغان پلیئرز کے ساتھ پہلادن،کیا دیکھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بیٹر یونس خان نے بطور بیٹنگ کوچ افغانستان ٹیم کی ٹریننگ شروع کردی ہے،دبئی میں پہلی رات انہوں نے کافی وقت کھلاڑیوں کے ساتھ گزارا،انہیں بیٹنگ ٹپس دیں۔

یونس خان اور عمر گل آخرکار غیر ملکی ٹیم کے کوچز بن گئے،بریکنگ نیوز

کرک اگین نے  ایک ہفتہ سے بھی زائد وقت قبل 29 مارچ 2022 کو یونس خان کے بیٹنگ اور عمر گل کے بائولنگ کوچ کی نیوز دی تھی،جسے سٹیبل ہوتے چند روز لگے تھے۔

یونس خان نے اب اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپنی اس نئی مہم کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ساتھ میں لکھا ہے کہ

افغانستان کرکٹ ٹیم کے آفیشل پلیئرزکے ساتھ عرب امارات کے ٹریننگ کیمپ میں اچھا وقت گزراہے۔کچھ اچھا ٹیلنٹ سامنے ہے،اسے پالش کیا جاسکتا ہے،یہ بڑی گیم میں آگے آئے گا،ساتھ میں انہوں نے انشا اللہ لکھا  ہے۔

یونس خان اور عمر گل اس ماہ اپریل میں افغانستان پلیئرز کی کوچنگ کریں گے،ان کی خدمات ایک ماہ کے لئے حاصل کی گئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *