| | | | |

یونس خان اور عمر گل آخرکار غیر ملکی ٹیم کے کوچز بن گئے،بریکنگ نیوز

کابل،لاہور:کرک اگین رپورٹ

یونس خان اور عمر گل آخرکار غیر ملکی ٹیم کے کوچز بن گئے،بریکنگ نیوز۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق بیٹنگ کوچ یونس خان اور سابق پیسر عمرگل غیر ملکی ٹیم کے کوچ بن گئے ہیں،اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔اس سے قبل یونس خان کی انگلش کائونٹی یارک شائر سے بات چل رہی تھی لیکن وہ کسی نتیجہ تک نہ پہنچ سکی۔

پہلا ایک روزہ میچ،قذافی اسٹیڈیم آسٹریلیا پر کیسے مہربان،خطرناک ریکارڈز،شاہین کی اپ ڈیٹ

غیر ملکی ٹیم کے کوچزکی خبر بڑی ہے،تاہم ان کی تقرری عارضی ہے اور کم وقت کے لئے ہے لیکن امکان ہے کہ آنے والے وقت میں انہیں مزید بھی مواقع ملیں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے تصدیق کی ہے کہ  پاکستان کے تجربہ کار بیٹر یونس خان اور پاکستان پیسر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل سائیڈ کی عبوری کوچنگ کے لئے تیار ہوچکے ہیں۔یونس خان  ہیڈ کوچ کے طور پر افغانستان کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کریں گے۔عمر گل بائولنگ کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وسیم اکرم پلس پرعمران خان کے ساتھی وسیم اکرم کا دلچسپ رد عمل

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپریل کے پورے ماہ کے لئے اپنی نیشنل ٹیم کو ٹریننگ کیمپ متحدہ عرب امارات میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اس میں افغانستان کے تجربہ کار کرکٹرز جن کے پاس متحدہ عرب مارات کی رہائشی سہولیات ہیں،وہ بھی اور ان کے ساتھ چند نوجوان کھلاڑی اس میں شریک ہونگے،ان کے ویزے کی کوششیں شروع کی جاچکی ہیں۔

یہ بات اپنی جگہ اہم ہے کہ راشد خان سمیت کئی اہم کھلاڑی اس وقت بھارت میں آئی پی ایل  کھیل رہے ہیں،ایسے میں کئی اہم نام اس کیمپ میں شریک نہیں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *