| | | |

وسیم اکرم پلس پرعمران خان کے ساتھی وسیم اکرم کا دلچسپ رد عمل

لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ

وسیم اکرم پلس پر سابق کپتان وسیم اکرم کا دلچسپ رد عمل۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پریشان ہوگئے ہیں،دن بھر چلنے والی تکرار اور سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹاپ ٹرینڈرز نے وسیم اکرم کو حیران کردیا،وسیم اکرم کو اگرچہ علم ہے لیکن انہوں نے اسٹائل ایسا ہی اختیار کیا ہے کہ جیسے نیند سا جاگا شخص اچانک نئی صورتحال دیکھ کر کہہ اٹھے کہ یہ سب کیا ہورہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے شیڈول اور مقام کا اعلان

معاملہ یہ ہے کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال قبل عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا تو ان پر تنقید ہوئی تھی،اس کے جواب میں عمران خان بارہا کہتے آئے تھے کہ عثمان بزدار وسیم اکرم پلس ثابت ہوگا۔اس کا  اس وقت بھی مذاق اڑایا گیا تھا۔

آج 28 مارچ 2022 کو عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا۔پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے،اس کے نتیجہ میں سوال اٹھا ہے کہ وسیم اکرم پلس کہاں گیا۔وسیم اکرم پلس ناکام ہوگئے۔

ایک اور کپتان پر استعفے کا دبائو،کرکٹرز کا استقبال،پاک آسٹریلیا میچ کی اہم خبر

یہ بات دن بھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی آئی ہے،نتیجہ میں اس کے جواب میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے خود سامنے آنے کا اعلان کیا ہے اور ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ

مجھے یقین نہیں ہے کہ  میں ٹرینڈ کیوں کررہا ہوں۔،لیکن بہرحال اس کو مزید آگے بڑھاتے ہیں۔اس میں اضافہ کرتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *