لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،سنسنی خیز جنگ،اسلام آباد کا بوریا بستر گول،حیدر آباد کنگز مین فائنل میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ حنین شاہ نے ناقابل یقین انداز میں آخری اوور میں صرف 6 رنز کو بچاتے ہوئے تاریخی بائولنگ کرکے اپنی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کو ڈیبیو ٹائٹل میں فائنل میں پہنچادیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس وقت صرف 2 رنزکی سنسنی خیز شکست ہوگئی جب پی ایس ایل 11 کا فائنل ان سے صرف ایک ہٹ کی دوری پر تھا۔حیدر آباد کنگز مین کی فتح میں شاندار فیلڈنگ،بہترین کیچز اور کلاس بائولنگ نے اہم کردار اداکیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ3 بار کی پی ایس ایل چیمپئن،اس نے 2016 کا پہلا ٹائٹل،پھر 2018 اور آخری بار 2024 میں جیتا تھا،اس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ جب بھی فائنل میں پہنچی،چیمپئن بنی۔اس کے بنا اس نے رنراپ کے طور پر کوئی فائنل فنش نہیں کیا۔لاہور اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 ایسی ٹیمیں ہیں جنہوں نے ریکارڈ زیادہ3،3 بار پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے۔
اپنے پی ایس ایل ڈیبیو میں پی فائنل کی جانب جانے والے میچ پی ایس ایل 11 ایلمنٹر 2 میں حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس ہارنے کے باوجود اپنے حوصلے برقرار رکھے اور بیٹنگ کا آغاز ایک دھچکہ سے کیا،جب اس کے اوپنر معاذ صداقت 4 گیندیں کھیلنے کے بعد بغیر کھاتہ کھولے رچرڈ گلیسن کی بال پر سلمان مرزا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یہاں ون ڈائون پوزیشن پر آنے والے صائم ایوب نے گزرے میچز سے بہتر پرفارم کیا اور اپنے کپتان مارنس لبوشین کے ساتھ سکور 71 تک پہنچایا۔یہ 10 واں اوور تھا جب صائم ایوب 27 بالز پر 38 رنزبناکر چیپ مین اور گرین کا گٹھ جوڑ بنے۔انہوں نے7 چوکے لگائے۔بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 84 کے سکور پر مارنس لبوشین 39 کرکے اور پھر 85 کے ٹوٹل پر نئے بیٹر گلین میکسویل 3 کرکے پویلین لوٹ گئے۔دونوں وکٹیں عماد وسیم نے لیں۔دونوں بیٹرز کیچ ہوئے۔لبوشین نے 32 گیندیں کھیلیں اور 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔
یہاں سے حیدر آباد کنگز مین کو 5 ویں وکٹ پر کوشال پریرا اور عثمان خان نے ریسکیو کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اچھے ٹوٹل کی جانب مارچ کیا۔دونوں نے 54 گیندیں کھیلیں۔101 رنزکی شراکت بنائی جو اننگ کی آخری بال پر ٹوٹی۔کوشال پریرا 21 بالز پر37 کرکے فہیم اشرف کا شکار بنے۔انہوں نے2 چھکے اور 4 چوکے لگائے لیکن اصل ہیرو عثمان خان نے تھے جنہوں نے 203 کے زائد سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی اور30 بالز پر 61 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔10 چوکے انہوں نے لگائے۔حیدر آباد کنگز مین نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر186 رنزبنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے 2 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔رچرڈ گلیسن،کرس گرین اور فہیم اشرف نے ایک ایک آئوٹ کیا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 187 رنزکے تعاقب میں اس وقت پینک ہوگئی جب اس کے انفارم اوپنر سمیر منہاس 8 کے ٹوٹل پر6 رنزبناکر عاکف جاوید کی بال پر لبوشین کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔15 کے ٹوٹل پر محسن ریاض محمد علی کا نشانہ بنے،جب وہ 4 گیندوں پر 5رنزبناکر عرفان خان نیازی کے ہاتھوں قید ہوگئے۔یہاں کنگز مین کی مکمل گرفت تھی۔شاداب خان ڈیوون کونوے کا ساتھ دینے آئے۔5 اوورز میں 30 لیکن پاور پلے کے 6 اوورز تک یہ دونوں سکور 46 تک لے گئے۔دونوں نے شراکت داری کو پختہ کیا اور سکور بڑھاتے گئے۔یہ بات حیدر آباد کنگز مین کیلئے پریشانی کا باعث تھی۔ایسے میں اپنا پہلا اوور کرنے والے صائم ایوب نے بڑا شکار کرلیا۔اننگ کے 8 ویں اوور کی 5 ویں بال پر جب اسلام آباد کا توٹل 57 تھا تو سیٹ بیٹر ڈیوون کونوے نے بڑی غلطی کردی۔سپنر کو ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔انہوں نے 25 بالز پر1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنزبنائے تھے۔مایوس کن ریویو لیا اور امپائر کی نگاہ سے نہ بچ سکے۔اب مارک چپ مین پچ پر تھے۔اننگ کے آدھے سفر مطلب 10 اوورز میں اسلام آباد یونائیٹد کا سکور 3 وکٹ پر 68 تھا۔11 ویں اوور کی پہلی گیند پر کپتان شادان خان ایک لوز بال پر کیچ دے گئے۔حسن خان کی بال پر عرفان خان نے کیچ لیا،انہوں نے24 بالز پر صرف 22 رنزبنائے اور ایک چوکا لگاسکے۔مارک چیپ مین اور حیدر علی نے مشکلات سے نکالا اور سکور کو بڑھایا،100 سے اوپر لے گئے۔آخری 36 بالز پر 75 رنز درکار تھے۔ایسے وقت میں جب یونائیٹڈ کی میچ میں وا]پسی ہورہی تھی۔حریف کپتان لبوشین پیسر محمد علی کو لائے۔یہ اننگ کا 16 واں اوور تھا جب عرفان خان نے ایک کیچ ڈراپ کردیا لیکن 2 بالز بعد حیدر علی کا کیچ گلین میکسویل نے لے کر خطرناک ہوتی 64 رنزکی شراکت توڑ دی۔حیدر علی16 بالز پر 31 کرکے گئے،2 چوکے اور 2 چھکے تھے۔16 اوورز میں سکور 133 ہوا تھا۔فہیم اشرف اور مارک چپ مین نے پھر بھی سکور بڑھایا۔17 اوورز میں 146 کا مطلب تھا کہ 18 بالز پر 41 رنز درکار تھے۔چیپ مین نے حنین شاہ کے اوور میں اچھا چھکا لگایا۔اگلی بال پر چیپ مین کا شاندار کیچ پریرا نے پکڑا اور چیپ مین کی 26 بالز پر 43 رنزکی اننگ لپیٹ دی۔2 چھکے اور 5 چوکے لگاگئے۔18 اوورز میں سکور 6 وکٹ پر 159 ہوگیا تھا۔12 بالز پر 28 رنزدرکار تھے۔سنسنی خیزی عروج پر تھی۔کرس گرین نے اوپر تلے ہٹنگ کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔محمد علی کے آخری اوور میں کرس گرین اور فہیم اشرف نے 22 رنز لوٹ لئے۔یوں آخری اوور میں اب صرف 6 رنزباقی تھے۔حنین شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو گیندیں اچھی کیں۔4 بالز پر 5 رنزباقی تھے۔پھر فہیم اشرف نے ڈاٹ بال کھیل دی۔اگلی بال پر حنین شاہ نے تاریخی گیند کی۔فہیم اشرف کو حسان خان کے ہاتھوں کیچ کروادیا،فہیم 11 بالز پر 2 چھکوں کی مدد سے 19 کرگئے۔پیچھے ٹیم کیلئے درکار 5 رنز اور 2 بالیں چھوڑ گئے۔عماد وسیم سنگل لے سکے۔اب آخری بال پر 4 رنز باقی تھے۔کرس گرین آخری بال پر چوکا نہ لگاسکے۔یوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر آباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہراکر پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گرینگرین 9 بالز پر 21 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ مگر مایوس لوٹے۔اسلام آباد کی اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 184 رنزپر تمام ہوگئی۔
محمد علی کو 4 اوورز میں 2 وکٹ کیلئے 44 رنز پڑے۔عاکف جاوید،حنین شاہ،صائم ایوب اور حسان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
