لاہور،کرک اگین رپورٹ۔لاہور میں 24 گھنٹے بعد ایک ہی پچ کا رویہ 360 ڈگری میں کیسے تبدیل،شاداب خان کچھ اور بول رہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاداب خان نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ اگلے میچز میں بھی فیلیئرز ہوں،لیکن اسے بیک کریں گے،ہر میدان میں فیلیئرز ہوتے ہیں۔پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ایک شکست سے کیسے جانچا جاسکتا ہے۔
لاہور قلندرز سے شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے سارا ملبہ فیلڈرز پر ڈالا۔بیٹنگ کی ناکامی کا دفاع کیا۔پچ کی کنڈیشنز پر سوال کو لیفٹ ہی نہیں کیا بلکہ ساتھ یہ کہا ہے کہ قلندرز کیلئے زیادہ مشکل کنڈیشنز تھیں۔
ایک روز قبل لاہور میں اسی پچ پر سلطانز کی بیٹنگ کیلئے بائولرز کے پاس پچ میں مدد تھی لیکن اسلام آباد کے بائولرز کیلئے اسی پچ میں کچھ نہیں تھا۔شاداب خان نے اس پر بولنے سے گریز کیا۔
پی ایس ایل کے یکطرفہ میچز پر افسوس کیا کہ کلوز میچ نہ ہونے سے نقصان ہورہا ہے۔