لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل کیسا،پاکستان میں قیام کا تجربہ،بیک وقت خوشی اور غصہ،سب پر ڈیوڈ وارنر کا ظہارکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا تجربہ کامیاب اور اچھا رہا،وننگ نوٹ پر ختم نہ ہونے کا افسوس ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کے ایلمنٹر 1 میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اچھا ٹاس جیتا،بیٹنگ بہتر کی لیکن میرے ساتھ کوئی چل نہ سکا،اس لئے 200 سے کم سکور ہوا۔اس پچ پر 200 سے کچھ زائد سکور ضروری تھا،انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر مایوسی ظاہر کی لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ میچ کا حصہ ہے۔انہوں نے آخری لمحات میں ممکنہ کیچ کو چھکےمیں بدلتے دیکھ کر پہلے خوشی اور پھر غصہ پر قابو پانے کے متعلق کہا کہ گیم کے ساتھ ہر لمحہ تھا،آئوٹ ہوتا تو جوش بڑھتا۔
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل،پاکستان کرکٹ کی کوالٹی کی تعریف کی۔سکیورٹی کے حوالہ سے خوش تھے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھاکہ پھر موقع ملا،ضرور آئوں گا۔