کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز،ورلڈکپ کیلئے کیسے اہم ہوگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کےخلاف ویسٹ انڈیز کی 3 میچزکی ون ڈے سیریز اس کیلئے کیوں اہم ہوگئی ہے۔2027 ورلڈکپ کیلئے براہ راست انٹری اس سے جڑی ہے۔ٹاپ 10 ٹیموں نے براہ راست جانا ہے اور باقی ٹیموں نے کوالیفائر کھیلنا ہے۔ویسٹ انڈیز اگر پاکستان سے 0-3 سے جیت گیا تو 9 ویں نمبر ہوگا۔پاکستان کھسک کر نمبر 4 سے نمبر 5 پر چلاجائے گا۔
ویسٹ انڈیز کی نظریں پاکستان ون ڈے سیریز سے ورلڈ کپ2027 پر ہیں۔میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 8 اگست سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے تین میچوں کے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔شائی ہوپ کی قیادت میں، کئی نوجوان چہروں پر مشتمل اسکواڈ جس پر حالیہ دنوں میں ونڈیز نے بھروسہ کیا ہے، کو متحرک آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کی واپسی سے تقویت ملی ہے۔شیفرڈ نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم میں واپسی کی۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،ون ڈے سیریز،ریکارڈز،1988 سے کیا نہیں ہوا جو اب ہوسکتا
ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائی ہوپ، جیول اینڈریو، جیڈیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جنگو، شمر جوزف، برینڈن کنگ، ایون لیوس، گڈاکیش موٹی، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلز، روما۔
ویسٹ انڈیز اس وقت آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہے، جب کہ پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے نیچے چوتھے نمبر پر ہے۔
سیریز کا شیڈول
پہلا ون ڈے: 8 اگست، ٹرینیڈاڈ
دوسرا ون ڈے: 10 اگست، ٹرینیڈاڈ
تیسرا ون ڈے: 12 اگست، ٹرینیڈاڈ
ویسٹ انڈیز کیلئےکیسےخطرات
آئی سی سی نے 14 ٹیموں کو ورلڈکپ کیلئے ٹکٹ دیا ہے۔میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست ٹکٹ لے چکے۔اس کے بعد رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں 31 مارچ 2027 کی رینکنگ کی بنیاد پر اہل ہونگی۔باقی 4 ٹیمیں کوالیفائر ایونٹ میں دیگر ٹیموں سے مقابلہ کرکے پہنچ سکیں گی۔ ویسٹ انڈیز 2023 ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا ہے۔
