ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10 میں زبردست کشمکش،رضوان اچانک ٹاپ سکورربن گئے لیکن،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں بیٹرزکے درمیان رنز بنانے میں خوب مقابلہ ہے۔پی ایس ایل ٹاپ سکورربننے،کیپ جیتنے اور ایوارڈ نام کرانے کیلئے کوششیں تیز ہیں۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اس وقت پی ایس ایل ایکس میں محمد رضوان 215 رنز بناکر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔انہوں نے صاحبزادہ فرحان کو پیچھے چھوڑا ہے جو 214 اسکور کرچکے ہیں لیکن رضوان کیلئے چیلنج یہ بنے گا کہ صاحبزادہ فرحان اسلام آباد یونائیٹڈ میں ہیں اور وہ اتفاق سے اس میچ میں مقابل ہیں اور دوسری اننگ میں رضوان سے پہلی پوزیشن چھین سکتے ہیں۔یوں ملتان سلطانز کو انہیں فوری آئوٹ کرنا ہوگا۔
رضوان نے نواز کی بال پر جب سنگل لےکر اپنا انفرادی سکور 24 کیا تو وہ پی ایس ایل میں 214 رنزبناکر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ برابر ہوئے اور پھراگلے اوور میں شاداب کو چوکا لگا کر انفرادی سکور 28 اور پی ایس ایل 10 میں 218 کردیا۔
پی ایس ایل 10 کے 13 ویں میچ تک رضوان رنزبناکر پہلےصاحبزادہ فرحان 214 رنزکے ساتھ دوسرے،کراچی کنگز کے جیمز ونس186 رنزکے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز کے فخرزمان 176 رنزکے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں۔
ملتان سلطانز نے آخری اطلاعات تک 9.1 اوورز میں ایک وکٹ 68پر رنزبنالئے تھے۔رضوان 28پر کھیل رہے ہیں۔