لاہور،کرک اگین رپورٹ۔مجھے رات کو نیند نہیں آرہی،بابر اعظم میسج بھیجنے پر برہم،آج اہم میچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان میں تھوڑی نوک جھونک۔پشاور زلمی کے کپتان نے غصہ سے کہا کہ کیا میرا تمہارا ایسا مذاق ہے۔صاحبزادہ فرحان پہلے رکے اور پھر ہنسے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ میں نے رات بابر اعظم کو میسج کیا کہ مجھے نیند نہیں آرہی۔اس پر بابر نے کہا کہ کیوں۔نیند نہیں آرہی تھی تو میں کیوں یاد آیا،فرحان کے جواب پر بابر بولے کہ کیا میرا تمہارا ایسا مذاق ہے۔پھر دونوں ہی ہنس پڑے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔یہ میچ رات آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔اسلام آباد یونائٹڈ کی قیادت شاداب خان اور پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کریں گے۔بابراعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔پشاور زلمی کا اس پی ایس ایل میں لاہور میں آخری لیگ میچ ہے۔
پشاور زلمی کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وہ اسوقت چھ میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے 9 ۔ لاہور قلندرز کے 9 اور کراچی کنگز کے 8 پوائنٹس ہیں۔ چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔